ابنا: سن 1948ء میں فلسطین کے اٹہتر فیصد حصے پر قبضہ کرکے بنائی گئی اسرائیلی ریاست میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب عکا شہر کے ایک اسرائیلی پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے فلسطینی پرچم لہرا دیا۔ جیسے ہی یہ پرچم اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی نظر میں آیا اسے فورا اتار دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ عکا کے ایک بچے نے موقع لگتے ہی اسرائیلی پولیس اسٹیشن کی خارجی دیوار پر فلسطینی پرچم لہرا دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل میں فلسطینی پرچم کو لہرانے کے خلاف کریمنل ایکٹ کے تحت کارروائی نہیں ہوتی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین (نام نہاد اسرائیل) کے اندر فلسطینی پرچم کو لہرانا ممنوع ہے اور اس سے قبل اپنے وطن کا پرچم لہرانے کی پاداش میں سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
.......
/169